ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ ڈھاکا سے چٹا گانگ پہنچ گیا

چٹاگانگ: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈھاکا سے چٹا گانگ پہنچنے کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہورہے ہیں

چٹاگانگ (جسارت نیوز)قومی ٹیسٹ اسکواڈ ڈھاکا سے چٹاگانگ پہنچ گیاقومی اسکواڈ آج سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے دورہ بنگلادیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میزبان ٹیم کو 3-0سے شکست دینے کے بعد ٹیسٹ سیریز پر نظریں جمالیں ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن کے ذریعے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خامیوں پر قابو پایا۔واضح رہے کہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں