ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کا انعقاد کامیاب رہیگا،آئی سی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی نے کہا ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دیگر ممالک کو پاکستان میں کھیلنے پر کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔2 دہائیوں بعد پاک سرزمین پر کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوگا جب کہ آئی سی سی پراعتماد ہے کہ کسی شریک ملک کو ایونٹ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ہوں گے۔چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹ کئی برسوں بعد پاکستان میں ہوگا، اگر ہم اسے اہل نہیں سمجھتے تومیزبانی کیلیے منتخب ہی نہیں کرتے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس ایونٹ کو خوش اسلوبی سے مکمل کرپائے گا۔دوسری جانبآئی سی سی کے مستقل سی ای او جیف ایلڈرائس کا کہنا ہے کہ 2 سالہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سائیکل کرکٹ کے فروغ کیلیے اہم ہے، ورلڈ گلوبل باڈی نے گزشتہ دنوں 2032-2024 ا?ئی سی سی ایونٹس کا شیڈول جاری کیا تھا، جس میں ہر سال کوئی ایونٹ رکھا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف فارمیٹس کے الگ ایونٹس ہیں، ہر 2 برس میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کھیل کے فروغ کیلیے اہم ہوگا، چیمپئنز ٹرافی اب تک آخری بار 2017 میں منعقد ہوئی تھی اور 2025 میں اس کا دوسرا ایڈیشن ہونا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں