ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی ،ارکان کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد منظور

لاہور(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی ارکان نے تنخواہیں بڑھانے کا شور بلند کردیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرارداد پیش کی گئی۔رکن اسمبلی راحیلہ خادم کا کہنا تھاکہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے جبکہ ڈینگی اور دیگر الاؤنس بھی بڑھایا جائے۔اسمبلی میں ن لیگ کی پیش کردہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر قانون کو فوری طورپر فنانس ڈویژن سے بات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی آئی اے کے کرائے تین سے چار گْنا بڑھ چکے ہیں، اراکین کے الاؤنس میں اضافہ کرایا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک محمد عاطف کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کے الاؤنسز میں اضافے کی سفارش کی تھی۔رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزرا اور اراکین اسمبلی کے ماہانہ الاؤنسز میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں