کابل (آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 2 طالبان جنگجو جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے مرکزی علاقے میں ہوا۔ مجاہدین بازار میں ہونے والے دھماکے کا ہدف طالبان کی گاڑی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔ پولیس کے مطابق بمسڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور جس کا نشانہ طالبان کی گاڑی تھی۔دھماکے کے بعد تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔