ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حفیظ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول ہوم سیریز سے دستبردار

ابو ظبی(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ ماہ ہوم ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ۔20 میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی ۔مہمان ٹیم اس کے علاوہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ محمد حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔محمد حفیظ کے علاوہ مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں شرکت کا امکان نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ۔20سیریز سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔لنکا پریمیئر لیگ میں محمد حفیظ گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں