ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام نے حمص پر داغے گئے بارہ میں سے دس اسرائیلی میزائل تباہ کر دیے

 روسی عسکری ذرائع  نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے شامی صوبے حمص پر داغے گئے بارہ میزائل میں سے دس کو شامی میزائل شکن نظام نے تباہ کر دیا۔ روسی خبر رساں ادارے نے یہ بات اعلی روسی عسکری ذرائع کے حوالے سے کہی ہے۔ خبر رساں ادارے نے ریئر ایڈمرل وادِم کولِت کے حوالے سے بتایا کہ شام نے اسرائیلی میزائلوں کی فضا میں تباہ کرنے کے لیے بک ایم ٹو ای اور پانٹسِر ایس میزائلوں کا استعمال کیا۔ روسی بیان کے مطابق اسرائیلی ایف سولہ طیاروں نے لبنانی فضائی حدود سے شام میں داخل ہو کر حمص صوبے پر میزائل داغے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں