ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: سٹام پیپرز کے اجراء کے لئے آن لائن سسٹم پر کام شروع

پنجاب حکومت نے سٹام پیپر کے اجراء پر جعل سازی کو روکنے کے لئے سٹام پیپرز کا آن لائن سسٹم شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سٹام فروشوں نے نئے سسٹم کے مطابق سٹام پیپرز کی فروخت شروع کردی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سٹام فروش سائلین کو 100اور 200روپے مالیت کے کمپیوٹرائزڈ سٹام پیپرز فروخت کر رہے ہیں جبکہ 500 روپے اور اس سے زائد مالیت کے سٹام پیپرز بینکوں کے ذریعے ہی ملیں گے۔ سٹام فروش سائلین کو سٹام پیپر جاری کرنے سے قبل سائلین کے شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کرے گا اور سادے کاغذ پر کمپیوٹر کے ذریعے تصدیق کر کے سٹام پیپر جاری کرے گا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں