ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نالائق وزیر اعظم نے پٹرول بحران کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ، شازیہ مری 

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم نے پٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ لاڈلے نے قوم کو رلایا بھی رول بھی دیا ہے ، تبدلی تباہی کی وبا بن چکی ہے اس وبا سے نجات ضروری ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھاکہ عمران خان پٹرول قیمتوں میں اضافے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ، منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے ۔ پی پی رہنما نے کہاکہ ہر طرح کی مافیا عمران خان کا اے ٹی ایم مشین ہے ،یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں