ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا طفر علی خان کے مزار پر 65ویں برسی کی تقریب

وزیرآباد سے ضمیر کاظمی

بابائے صحافت انقلابی شاعر ،شعلہ بیاں مقرر اور تحریک آزادی پاکستان کے ہیرو مولانا ظفر علی
خان کی 65ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی.
مولانا ظفر علی خان کے مزار پر پریس کلب وزیرآباد کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں صحافتی
ادب نواز تنظیموں، شعراء اور علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان تحریک آزادی پاکستان کے سرگرم راہنما بے بدل شاعر اور شعلہ
بیاں مقرر تھے۔ انہوں نے تحریک پاکستان کے لیے جو خدمات ادا کیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہیں
مولانا کی 65 ویں برسی پر پریس کلب وزیرآباد کی جانب سے ان کے مزار پر تقریب کا اہتمام کیا گیا

شعرا نے منظوم کلام سے نذرانہ پیش کیا تو طلباء نے مزار پر سلامی پیش کی مقامی صحافی اور سول
سوسائٹی کے افراد سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی زندگی کے روشن پہلووں کو اجاگر کیا اور
تحریک آزادی پاکستان میں ان کے کردار اور قلم کی تیرگی پر گفتگو کی۔

مولانا کی شاعری میں مسلمانان ہند کو گرمانے اور عشق رسول کی طرف بلانے کا پیغام واضع اور
روشن ہے مولانا ظفر علی خان 27 نومبر 1956 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ وزیرآباد پریس کلب
کے صدر سید ضمیر کاظمی نے پریس کلب کے اراکین مولانا کی پوتی ریحانہ خاتون، اسسٹنٹ کمشنر
وزیرآباد رانا امجد محمود ۔چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما الحاج
محمد رفیق بھٹہ ۔ صحافیوں ۔شعراء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان ہمراہ ان کے مزار پر چادر
چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پروگرام کے آخر میں شعراء اور صحافیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں