ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریمیئر لیگ، چیلسی کی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان

لندن(جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کی ٹیم ٹیبل پر 29 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پربراجمان ہے۔دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی 26اور لیور پول کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں چیلسی کی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ چیلسی کی ٹیم نے اب تک 12 میچز کھیلے ہیں اور وہ 9 میچ جیتنے کے بعد 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 12میں سے 8میچز میں کامیابی کے بعد 26پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور لیورپول کی ٹیم 7 میچز جیتنے کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ ہام کی ٹیم 7 میچ جیتنے کے بعد 23 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں