ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جونیئر ہاکی ورلڈکپ پاکستان نے مصر کو 3-1گول سے ہرا دیا

بھوبنیشور(نمائندہ خصوصی)جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے رضوان علی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت مصر کو 3-1گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، قومی ٹیم اپنا آخری پول میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 ویں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پہلی فتح سمیٹ لی۔ قومی ٹیم کی طرف سے رضوان علی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک ا سکور کی۔ انہوں نے کھیل کے 19ویں، 32ویں اور 53ویں منٹ میں پنلٹی کارنرز پر گول ا سکو کئے۔ کپتان معین شکیل کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ معین شکیل کا کہنا ہے کہ کوچ کے دیئے گئے پلان پر عمل کیا اور پنلٹی کارنرز حاصل کئے جس کا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے خلاف بہتر میچ حکمت عملی اپنائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا پول کا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں