ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر رجب طیب اردگان فروری میں امارات کا دورہ کریں گے

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان فروری میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، امارات کے ولی عہد نے گزشتہ ہفتے ہی انقرہ کا دورہ کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا ہے کہ وہ فروری میں متحدہ عرب امارات کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک برسوں کے کشیدہ تعلقات کو پس پشت ڈالنے کےلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امارات کے ولی عہد نے گزشتہ ہفتے انقرہ کا دورہ کیا تھا جو 2012 کے بعد ترکی کا پہلا دورہ تھا،اس دورے میں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صدر طیب رجب اردگان اور ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی موجودگی میں انقرہ میں کئی معاہدے ہوئے تھے۔

امارات نے ترکی میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے 10 ارب ڈالر مالیت سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں