ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وباؤں کی روک تھام کے عالمی معاہدے کے مسودے پر اتفاق

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور یورپ کی قیادت میں عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو کورونا وائرس جیسی وباؤں سے بچانے کے لیے معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ مسودہ ڈبلیو ایچ اوکے 3 روزہ خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب جنوبی افریقامیں رواں ماہ کے اوائل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ امیکرون کے حوالے سے پوری دنیا فکر میں مبتلا ہے اور کئی ممالک نے جنوبی افریقاکے ساتھ سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ا مید کی جارہی ہے کہ وباؤں کو روکنے اور اس کے خلاف اقدامات کرنے کے حوالے سے عالمی معاہدہ مئی 2024 ء تک تیار ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں