ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین ، لاٹری کی فروخت  30 ارب یوآن کے قریب  پہنچ گئی

چین کی لاٹری ٹکٹ کی فروخت اکتوبر میں 29.39 ارب یوآن(تقریبا 4.6 ارب امریکی ڈالرز)رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 4.3فیصد کمی ہوئی ہے۔وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق چین کے فلاحی نظام کی معاونت کے لئے  لاٹری کے ٹکٹوں کی فروخت مجموعی طور پر اکتو بر میں 12.58 ارب یوآن رہی جبکہ ملک میں کھیلوں کی صنعت کی معاونت کے لئے لاٹری ٹکٹس کی فروخت تقریبا 16.8 ارب یوآن رہی۔پہلے 10 مہینوں کے دوران لاٹری کی مجموعی فروخت تقریبا 307.9ارب یوآن رہی جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 17.8فیصد زیادہ ہے۔چین میں لاٹری کے انتظامی قوانین کے تحت ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والے فنڈز انتظامی اخراجات، عوامی فلاح کے منصوبوں اور انعامات جیتنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں