ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے،چوہدری سرور

لندن: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف  نے چھ ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے،  پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں، آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کیبدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے،جلسوں کی سنچری بھی کر لیں تو حکومت جانیوالی نہیں، جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا۔ ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا،کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں ہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں