ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا

پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا50واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا۔

ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ میجر اکرم شہید ، 14 اپریل 1938ء کو جہلم کے علاقہ پنڈ دادن خان میں پیدا ہوئے ان کے والد ملک سخی محمد بھی پاک فوج میں حوالدار تھے۔

میجر محمد اکرم نے دسمبر 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران کوہلی کے محاذ پر تعیناتی کے دوران دشمن کے ٹینک تباہ کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا ،میجر محمداکرم5دسمبر1971ء کو بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے وہ مشرقی پاکستان موجودہ بنگلا دیش میں مدفون ہیں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں