ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشہرہ پولیس نے 8سالہ عوض نور قتل/زیادتی کیس کے ملزم کو سزائے موت عمر قید

نوشہرہ 18 جنوری 2020 کو کاکاصاحب میں ننھی پری عوض نور مدرسے کیلئے گھر سے نکلی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔08 بجے عشاء کے وقت اسکی تشدد زدہ لاش ملی جسکے ساتھ زیادتی کرکے قتل کیا گیا تھا۔علاقہ عوام کی مدد سے پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے موجود سارے شواہد کو صیح طریقے سے محفوظ کر لیا۔موجود شواہد اور ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔آج نوشہرہ پولیس کی بہترین تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ سیشن جج شہناز خٹک صاحبہ نے ملزم ابدار ولد عبداللہ کو جرم 364A,376 اور 302 میں سزائے موت اور 03 لاکھ جرمانہ جبکہ ملزم عبدالوہاب ولد حلیم الوہاب کو عمر قید اور ورثاء کو 02 لاکھ روپے کی ادائیگی کی سزا سنا دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں