ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گنداواہ یوٹیلیٹی سستا سامان کے نام پر گنداواہ کے عوام کو بے وقوف کیا جا رہا ہے فیاض لاشاری

(نمائندہ خصوصی ارشاد لاشاری)

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیاض احمد لاشاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو ریلیف یوٹیلیٹی کے ذریعے گنداواہ کے عوام کو دیا جا رہا ہے
وہ بے وقوف کرنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھل مگسی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع جھل مگسی میں یوٹیلیٹی اسٹور تک نہیں صرف عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ہفتے میں ایک دن مزدہ لاکر اڈے میں کھڑی کی جاتی ہے
عوام سستا سامان خرید سکیں لیکن اڈے پر دو گھنٹے مزدہ کھڑی کرنےسے پورے جھل مگسی کی غریب عوام سستا سامان خریدے گی یہ صرف فارملٹی پوری کی جاتی ہے اور شام کو وہی راشن دوکانداروں کو دے کر ٹرک واپس کیا جاتا ہے۔جو کہ ایک افسوس ناک عمل ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور
حکام بالاسے نوٹس لینے کی اپیل اور ضلع جھل مگسی کے ہیڈکوارٹر گنداواہ میں یوٹیلیٹی اسٹور قائم کرنے کی درخواست کی جاتی ہے تاکہ ہماری غریب عوام کو گورنمنٹ ریلیف مل سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں