ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک : اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مسلح شخص گرفتار

نیویارک : پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتارکرکے لے جارہے ہیں‘ چھوٹی تصویر میں ملزم ٹھوڑی کے نیچے گن رکھے کھڑا ہے

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے باہرسے مسلح شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے شاٹ گن کو اپنے ٹھوڑی پر رکھ کر خود کو ہلاک کرنے کی کوشش کی،جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اوردستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پرپولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو 3گھنٹے جاری رہا۔ مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ اس نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں