ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان و بھارت نے سال سے زائد تعطل کے بعد سفارتکاروں کے لیے ویزے جاری کردیے

کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی شدت میں کمی آرہی ہیں،اطلاعات کے مطابق ایک برس سے زائد عرصے کے بعد ایک بار پھر دونوں ملکوں کی جانب سے سرکاری ویزوں کا اجرا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیے ہیں،یاد رہے کہ 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے ہیں،بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کیے جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے دیئے،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں