ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریا کے سابق وزیر داخلہ کارل نیامر نے ملک کے نئے چانسلر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 آسٹریا کے سابق وزیر داخلہ کارل نیامر نے ملک کے نئے چانسلر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ اس منصب کے ساتھ ساتھ قدامت پسند سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی سربراہی بھی کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کارل نیامر نے یورپی یونین کے رکن ملک آسٹریا کے نئے چانسلر کا حلف اٹھالیا ہے، اس سے قبل کارل نیامر وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔کارل نیامر سے قبل الکزانڈر شالن بیرگ نے دو ماہ تک آسٹریا کے چانسلر کی حیثیت سے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے جب کہ ان سے قبل سیباستیان کرس آسٹریا کے چانسلر تھے۔رپورٹ کے مطابق کارل نیامر کو آسٹریا کا چانسلر بننے کے ساتھ ساتھ قدامت پسند جماعت پیپلزپارٹی کا سربراہ بھی مقرر کردیا گیا ہے۔حلف برداری کی تقریب ویانا میں صدارتی محل میں منعقد ہوئی جس میں صدر الیکزانڈر فان ڈیئر بیلین نے 49 سالہ کارل نیامر سے عہدے کا حلف لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں