ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی پارلیمان میں منشیات استعمال کیے جانے کا انکشاف

 

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پارلیمان میں منشیات استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے پارلیمان کے 11 مقامات پر شواہد بھی ملے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے سنڈے ٹائمز نے چونکا دینے والے انکشاف کیے ہیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ برطانوی پارلیمان کی عمارت میں ٹیسٹ کی گئی 12 میں سے 11 جگہوں پر کوکین کے شواہد ملے، جن میں وزیر اعظم کے دفتر کے قریب واش روم بھی شامل ہیں۔ اخبار نے پارلیمان میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ارکان پارلیمان اور اسٹاف میں منشیات کا استعمال عام ہے۔ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر نے کہا کہ تشویش ناک الزامات کی تحقیقات کے لیے پولیس سے رابطہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں