ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہری ووٹنگ مشین کے خلاف عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بنائی ووٹنگ مشین کے خلاف شہری عدالت پہنچ گیا۔

درخواست گزار نے ووٹنگ مشین کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ای وی ایم قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے؟

درخواست نے جواب میں کہا کہ ای وی ایم دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے، کالعدم قراردی جائے۔ عدالت نے کہا کہ کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟ نامکمل درخواست دائر نہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہو جاتا ہے۔

درخواست گزار نے درخواست کی درستگی کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں