ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیمرہ مین، فوٹو گرافرز کو صحافی کے درجے میں شامل کیا جائے، ن لیگ

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیاہے کہ میڈیا پروٹیکشن بل میں کیمرہ مین، فوٹوگرافرز کو صحافی کے درجے میں شاملکیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز کو صحافی کے درجے سے نکالنا حکومت کے صحافت، میڈیا اور پیشہ ورانہ امور سے لاعلم ہونے کا مظہر ہے۔ خبر اور واقعات کو منظر عام پر لانے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والوں کو صحافیوں کی فہرست سے نکالنا غلط ہے، کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز جنگوں اور تنازعات میں سب سے آگے ہوتے ہیں، انہیں تو زیادہ تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے، یہ کیسا پروٹیکشن بل ہے جس میں صحافت کے اتنے اہم شعبے کو ہی مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے؟ دنیا بھر میں کیمرہ مین، فوٹوگرافرز وہ کام کردکھاتے ہیں جو رپورٹرز کے کام کو بھی پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز برادری میں پھیلی تشویش قابل فہم ہے، حکومت اس غلطی کو فوری درست کرے۔ انہوں نے کہا کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز برادری کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں، ان کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، میڈیا کی نمائندہ تنظیمیں اپنے ساتھیوں کے پیشہ وارانہ حق کے تحفظ کیلیے آواز بلند کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں