ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال کی تعمیر نو میں چین اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا ہے، چینی وزیر خارجہ

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا  ہے کہ چھ سال پہلے نیپال میں شدید زلزلہ آیا تھا جس سے مقامی عوام بری طرح متاثر ہوئے تھے، نیپال کی تعمیر نو میں چین اپنی بھرپور خدمات سرانجام دیتا رہا ہے اور مثبت پیش رفت ہوئی۔

نیپال کی تعمیر نو سے متعلق عالمی کانفرنس سے ورچوئل خطاب  میں وانگ ای نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے انسداد وبا کے تعاون کو فروغ دینے،زلزلے کے بعد بحالی کے عمل میں مدد کرنے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔

چینی وزیر خارجہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی و نیپالی عوام کے اتحاد اور تعاون سے نیپال میں آفات اور وبا کا مقابلہ کرنیمیں نئی پیش رفت ہوگی اور ملک کی تعمیر نو اور ترقی میں نئے ثمرات حاصل ہوتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں