ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن کی فوج نے سعودی عرب کے ایک ڈرون کو مار گرایا 

یمن کی فوج نے سعودی عرب کے ایک ڈرون کو مار گرایا  ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج کے اینٹی ایئر کرافت سسٹم نے صوبہ مآرب کے علاقے الوادی میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ جس میزائل سے سعودی عرب کے ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ابھی تک اس کی رونمائی نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز نے منگل کے روز بھی امریکہ کے جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو صوبہ مآرب میں اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جاسوسی آپریشن کر رہا تھا۔ یہ امریکہ کا بنا ہوا ڈرون ہے جسے یمن کے خلاف سعودی اتحاد زیادہ استعمال کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں