ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افسانوی فٹ بالر پیلے اسپتال میں داخل

برازیل کے  افسانوی فٹبالر پیلے کو بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
خبرکے مطابق ،پیلے کو  گزشتہ روز برازیل کےمقامی اسپتال میں بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کیلئے لایا گیا ۔
واضح رہے کہ 3بار  فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے  پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی۔
تاہم اب اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ  پیلے کو اس بار کیموتھراپی  بھی کرانی پڑے گی۔
حکام کے مطابق پیلے کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں کچھ روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پیلے 92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں