ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں ٹرک الٹنے سے 49 تارکین وطن ہلاک

میکسیکو میں خوفناک حادثہ، جنوبی علاقے میں ٹرک الٹ جانے سے 49 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ٹرالر کے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ جانے کے باعث پیش آیا، ٹرک میں 107 تارکین وطن سوار تھے، 50 سے زائد تارکین وطن زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تارکین وطن کا تعلق وسطی امریکا سے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں