ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرین میں عرب دنیا کے سب سے بڑے چرچ کا افتتاح

بحرین: عرب دنیا کے سب سے بڑے چرچ کی افتتاحی تقریب میں سرکاری عہدے دار شیخ خالد بن خلیفہ الخلیفہ مہمان خصوصی ہیں

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرین میں عرب خطے کا سب سے بڑا چرچ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ کیتھڈرل آف آر لیڈی آف عربیہ نامی یہ چرچ بحرین میں تعمیر کیا گیا ہے۔ بحرین کے رہایشی اور چرچ کے پادری شربل فیاض کا کہنا ہے کہ ہم اس چرچ کے لیے بہت خوش ہیں۔ اس چرچ میں 2300 افراد کی جگہ ہے۔ بحرین میں 80ہزار کیتھولک عیسائی موجود ہیں، جن میں سے زیادہ تر ایشیائی ممالک بھارت اور فلپائن سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس چرچ کی تعمیر کے لیے شاہِ بحرین نے زمین فراہم کی تھی۔ خیال رہے کہ خلیج کے خطے میں بین المذاہب آہنگی کے نام پر غیرمسلموں کی عبادت گاہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں