ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن چانسلر کی فرانس، نیٹو اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات

پیرس: فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں جرمن چانسلر اولاف شولس کا استقبال کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر پریس کانفرنس کی ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے نئے چانسلر اولاف شولس نے اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر پیرس میں فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد برسلز میں انہوں نے نیٹو اور یورپی یونین کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ سوشل ڈیموکریٹ رہنما اولاف شولس جرمن چانسلر کی حیثیت سے اپنے پہلے سرکاری دورے پر جمعہ کے روز فرانس پہنچے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع صدارتی محل میں ان کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ جرمن چانسلر نے فرانسیسی صدر سے ین، روس، یوکرائن اور دیگر ممالک سے متعلق تنازعات پر تفصیلی بات چیت کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں