ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرلیا،سید عبدالرشید

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے متنازع بلدیاتی بل منظور کرواکے ایک مرتبہ پھر جمہوری اقدار کا مذاق اڑایا ہے ۔ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں ۔

ہفتے کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد میڈیا کارنر پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے سید عبدالرشید کاکہنات تھاکہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا آمرانہ سوچ اور روئیے پر بائیکاٹ کیا ہے ۔نئے بلدیاتی نظام پر گورنر سندھ کی ایڈوائس کے باوجود اسپیشل کمیٹی نہیں بنائی گئی۔تمام آمدنی والے بلدیاتی اداروں پر سندھ حکومت نے ترمیم کرکے قبضہ کرلیاہے۔

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایک بار پھر جمہوری اقدار کا مذاق اڑایاہے ۔ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو میگا سٹی کا درجہ دینے اور براہ راست مئیر کے انتخاب کی تجویز سندھ حکومت نے رد کرکے کراچی دشمنی کا ثبوت دیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں