ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان، فلسطینی مہاجر کیمپ میں دھماکے میں اموات اور زخمیوں کی اطلاعات

جنوبی لبنان کے سُر شہر میں فلسطینی شہریوں کے مقیم  ہونے والے برج الا شمالی  مہاجر کیمپ    میں اسلحہ  کے ایک گودام  میں  دھماکے سے  کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی  اطلاعات ہیں۔

ملک کی خبر ایجنسی این این اے نے برج الاشمالی  مہاجر کیمپ میں ایک فلسطینی گروپ سے تعلق رکھنے والے اسلحہ کے گودام میں  آگ بھڑکنے سے  دھماکہ ہوا جس  سے   بعض اموات اور زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔

سول دفاعی ٹیم    نے آگ بجھا دی ہے اور کیمپ کو گھیرے میں لینے والی  لبنانی سیکیورٹی قوتوں  نے  متاثرہ علاقے  تک کسی کو اجازت نہیں دی تو  ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد  کے بارے میں کوئی  اطلاع نہیں دی۔

اس  معاملے  سے متعلق  فلسطینی گروہوں یا پھر لبنانی سرکاری اداروں نے تا حال کوئی  اعلان جاری نہیں کیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق لبنا ن میں  موجود 12 فلسطینی مہاجر کیمپوں سے میں ایک برج الاشمالی  مہاجر کیمپ میں 20 ہزار  فلسطینی  مہاجر آباد ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں