ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: سندھ اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سندھ میں صبح ساڑھے پانچ بجے حیدرآباد، ٹھٹھہ، جامشورو، کوٹری، نوری آباد، سہون میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کا مرکزکینجھرجھیل سے40کلومیٹردورشمال مغرب میں تھا جب کہ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق اس کی گہرائی30کلومیٹر اور ریکٹراسکیل پرشدت3.3ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سوات، سیدوشریف، شانگلہ، بونیر، لوئردیر، اپردیر، چترال، مالاکنڈ اور بشام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش، گہرائی130کلومیٹر اور شدت3.8ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے سوات، دیر، چترال میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت کم ہونے سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں