ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ترک سفارت خانے کی چھینی گئی گاڑی برآمد

کراچی: ترک سفارت خانے کی چھینی گئی فور وہیل گاڑی برآمد کرلی گئی۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق ترک سفارت خانے کی چھینی گئی فور وہیل گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، تاہم کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ ترک سفارتخانے کی گاڑی سمیت دو فور وہیکل گاڑیاں 20 نومبر کو نوشہرفیروز سے چھینی گئی تھی۔

اے وی ایل سی پولیس نے  بتایا کہ دونوں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ٹرالر کے ذریعے پورٹ قاسم سے اسلام آباد اور پشاور جارہی تھی، کہ نوشہرو فیروز کے قریب مسلح ملزمان نے ٹرالر روکا اور گاڑیاں چھین کر فرار ہوگئے، آئی جی سندھ نے ترک سفارتخانے کی گاڑی کی برآمدگی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں