ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے پاس بابر اور شاہین جیسے بہترین کھلاڑی ہیں، نیکولس پورن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نیکولس پورن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیکولس پورن نے کہا کہ نئے پلئیرز کے ساتھ میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، ہمارے پاس اسکواڈ میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، پاکستان گزشتہ کچھ وقت سے اچھا کھیل پیش کر رہا ہے، سی پی ایل، ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے، پاکستان کے پاس بابر اعظم اور شاہین شاہ جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی کھیل بدل سکتا ہے، کورونا کے باعث تین کھلاڑیوں کے سیریز سے باہر ہونے پر افسوس ہوا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، بابراعظم اور محمد رضوان اچھا کھیل پیش کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں