ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی قومی سلامتی ایکٹ: افغانستان کے حوالے سے پاکستان کےمتعلق منفی حوالہ جات خارج

امریکی ایوان نمائندگان میں کابل پر طالبان کے کنٹرول پر پاکستان کے کردار سے متعلق تمام منفی حوالہ جات خارج کردیے ہیں۔ امریکی قومی سلامتی ایکٹ 2022 کے تحت امریکا کے سیکریٹریز برائے دفاع کو کانگریس کی کمیٹی کے سامنے تصدیق کرنی تھی کہ پاکستان کو حمایت فراہم کرنا امریکہ کے قومی سلامتی کے مفاد میں ضروری ہے۔تاہم ترمیمی متن سے لفظ ’’پاکستان‘ ‘کو نکال کر افغانستان کے قریب کوئی بھی ملک لکھ دیا گیا، جس کے حقیقی متن میں طالبان کے کابل پر قبضے میں پاکستان کے کردار کی وضاحت طلب کی گئی تھی، اسے حذف کردیا گیا اور اس ریفرنس میں مزید کچھ شامل نہیں کیا تھا۔ایکٹ میں امریکا کے انخلا اور اثرات کی تحقیقات کی تجویز دیتے ہوئے اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جانے کی شرط رکھی گئی ہے جو افغانستان کیقریب اور دور دراز پڑوسیوں کے کردار کا جائزہ لے۔تاہم گزشتہ ہفتے سری لنکن فیکٹری مینیجر کی ہلاکت پر ملک میں سلامتی کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی پاکستان کے دورے کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں