ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا سپر سونک میزائل ٹارپیڈوسسٹم کا تجربہ

بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر واقع عبدالکلام جزیرے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے سپرسونک میزائل کے ذریعے ٹارپیڈو سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیفنس ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)نے کہا ہے کہ اس سسٹم کو آبدوزشکن جنگی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو روایتی ٹارپیڈو کی حد سے کہیں زیادہ ہے۔یہ اگلی نسل کے میزائل پر مبنی ٹارپیڈو ڈیلیوری سسٹم ہے۔ ٹیسٹ کے دوران میزائل کی تمام صلاحیتوں کا کامیابی سے مظاہرہ کیا گیاہے۔یہ ایک قسم کا سپرسونک اینٹی شپ میزائل ہے۔ اس میں کم وزن کا ٹارپیڈو لگایا گیا ہے جسے پے لوڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ڈی آر ڈی او نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل میں ٹارپیڈو، پیراشوٹ ڈلیوری سسٹم اور ریلیز میکانزم پر مشتمل ہے۔

ڈی آر ڈی او نے مزید کہا کہ اس نظام کازمین سے موبائل لانچر کے ذریعے تجربہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں