ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی : انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کرنے والا غیرملکی گروہ گرفتار

ترک حکام نے اردن اور فلسطینی شہریوں پر مشتمل انسانی اعضاء کی پیوند کاری کرنے والے گروہ کا گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک سیکیورٹی حکام نے شہر استنبول میں اسپتال کی شکایت پر گروہ کے خلاف منظم آپریشن کیا، جس میں گروہ کے چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا کہ چھ ان کے سہولت کار بھی گرفتار ہوگئے۔غیرملکی گروہ اعضاء کی پیوند کاری کے عوض 50 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم وصول کرتا ہے جس میں سے 10 ہزار امریکی ڈالرز عضو عطیہ کرنے والے کو اور 15 ہزار ڈالرز اسپتال انتظامیہ کو دیتا جب کہ باقی 25 ہزار ڈالرز کی رقم خود رکھتا تھا۔گروہ کا سرغنہ سوشل میڈیا کی مدد سے مجبور پناہ گزین ڈونرز کو ڈھونڈتا تھا جو اپنا جگر یا گردے عطیہ کرتے تھے، پھر ان کی ایسی دستاویزات بناتا جس کی بدولت مریض اور عطیہ کرنے والا شخص آپس میں رشتے دار معلوم ہوتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں