ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثنا بہادر نے سینئر اسکواش چمپئن شپ جیت لی

پشاور(جسارت نیوز) ثنا بہادر نے مہوش علی کو 11-9، 13-11 اور 11-5 سے شکست دیکر خیبر پختونخوا خواتین سینئر اسکواش چمپئن شپ جیت لی، اسکواش کے سابق عالمی چمپئن شپ قمر زمان نے اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے۔خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منصور زمان، ایگزیکٹو ممبرز وزیر محمد، فیاض خلیل، شیر بہادر، خواتین کوآرڈی نیٹر نور جت، چیف ریفری عادل فقیر، چیف آرگنائزر و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر منصور زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں ثنا بہادر نے کائنات عامر کو 11-7، 11-4 اور 11-6 سے جبکہ مہوش علی نے مناحل عقیل کو11-7 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں