ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چند سال میں گیس نہیں رہے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے  اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہرسال گیس 9 فیصد کم ہورہی ہے،  سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی، چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سطح پر منظم پروپیگنڈہ کرتا ہے،ہمیں عالمی سطح پر  ملکی بیانیہ کومؤثر انداز میں پیش کرنے کی ضرور ت ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ پاکستان میں بدقسمتی سے  بیانیہ کی جنگ لڑنے والے اداروں کو کمزور کیا گیا،پاکستان کو ماڈرن وار فیئر جیسے چیلنجز درپیش ہیں،1950کی  دہائی کے بعد کسی ملک یا علاقے کو کالونی نہیں بنایاگیا۔

 فوادچودھری کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد صورتحال بدلی ہے، ماضی میں جنگی لوٹ مار کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا، بیانیےکی جنگ میں اطلاعات کو بنیادی اہمیت حاصل ہے،عصر حاضر میں دنیا میں بیانیے کی جنگ لڑی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ ای وی ایم کی 4 ہزار مشینیں  فراہم کرنا کوئی پرابلم نہیں، جیسے ہی الیکشن کمیشن ٹینڈرکرے گا مشینیں آجائیں گی، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنےکیلئے تیارہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں