ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اومی کرون کا کھیل کے میدان پر بھی حملہ آور، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹریننگ کمپلیکس بند کر دیا

لندن(آئی این پی)اومی کرون کھیل کے میدان پر بھی حملہ آور ہوگیا ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلائو کے باعث ٹریننگ کمپلیکس بند کردیا۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے میچز کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ، مانچسٹر یونائیٹڈ کا ایک کھلاڑی کورونا کا شکار ہوکر آئسولیشن میں چلا گیا ہے جس کے باعث ٹیم کی تمام سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں۔کلب انتظامیہ کے مطابق برینٹ فورڈسے ہونے والے مقابلے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں