ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی

اٹلی کے سسلین قصبے راوانوسا کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے گیس دھماکے میں ہلاکتوں تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے آخر میں رہائشی عمارت میں ہونے والے گیس دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد ہلاک 2زخمی اور2 لاپتہ ہو ئے تھے تاہم اب امدادی ٹیموں نے عمارت کے ملبے سے لاپتہ ہونےو الے2افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے جس کے بعد دھماکے میں ہلاک ہونےوالے افراد کی تعداد بڑھ کر 9ہو گئی ہے۔نیشنل فائر ڈیپارٹمنٹ نے شام 6 بجے کے قریب اپنے آفیشل اکانٹ پر ٹویٹ کیا کہ فائر فائٹرز کو عمارت کے ملبے سے لاپتہ ہونے والے2افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔رپورٹ مطابق دھماکے کی آواز قریبی قصبوں میں سنی گئی تھی جس سے قریب کی کئی عمارتیں بھی تباہ ہو ئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں