ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اشرف غنی کے فرارکے بعدطالبان کو آنے کی دعوت دی، حامد کرزئی

کابل(صباح نیوز)افغانستان کے سابق صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک سے فرارکے بعد طالبان کوکابل آنے کی دعوت دی۔امریکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہاکہ طالبان کوکابل بلانے کا مقصد شہرمیں لوٹ مار اورافراتفری کوروکنا تھا۔کرزئی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے ملک سے
فرارکے بعد سابق وزیر دفاع بسم اللہ خان سے رابطہ کیا توانہوں نے افغان صدرسمیت اعلی حکام کے ملک سے جانے کی اطلاع دی اورانہیں بھی افغانستان چھوڑنے کو کہا۔ کابل پولیس چیف بھی ملک چھوڑ کرجانے والوں میں شامل تھے۔سابق افغان صدرکے مطابق اگر اشرف غنی کابل میں رہتے توطالبان کے ساتھ پرامن اقتدار کی منتقلی کا معاہدہ ہوجاتا۔افغانستان کے بہترمستقبل کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری افغانستان سے روابط قائم کرے۔

The post اشرف غنی کے فرارکے بعدطالبان کو آنے کی دعوت دی، حامد کرزئی first appeared on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں