ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین چمپئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلادیش کو شکست دیدی

ڈھاکا (نمائندہ خصوصی) ڈھاکا بنگلا دیش میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپینز ٹرافی کے دوسرے روز بھارت نے میزبان ملک بنگلادیش کو صفر کے مقابلے 9گول سے شکست دیدی۔ جب کہ دوسرے میچ میں جاپان اور کوریا کا میچ 3-3گول سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا کل ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2بج کر30منٹ پر شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں ایشیا کی 5بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ،بھارت،جاپان،کوریا اور بنگلادیش شامل ہیں۔ ملائیشین ٹیم کووڈ کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں