ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سو فیصد مہگائی کرکے 30 فیصد رعایت قوم سے مذاق ہے،ن لیگ

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان کو بے حسی کی انتہا قرار دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 100 فیصد مہنگائی کرکے30 فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ‘ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا‘دوا 3 روپے سے 7 روپے، چینی 52 روپے سے 120 روپے اور آٹا 35 روپے سے 80 روپے ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتاکیونکہ ان کا کچن کوئی اور چلاتا ہے‘ پیٹرول کی قیمت100روپے سے146روپے اور ڈالر 124روپے سے 180روپے پر چلا جائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا‘ 39 ماہ میں ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 605 ارب ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ‘عمران صاحب سے قوم کو ایک ہی رعایت چاہیے کہ اس قوم کی جان چھوڑ دیں‘ آٹے میں 450 ارب، چینی میں500 ارب اور دوائوں میں600ارب، ایل این جی میں122 ارب اور کورونا ریلیف فنڈ میں 40 ارب کا ڈاکا پڑجائے لیکن کرپٹ حکومت کو فرق نہیں پڑتا ‘جن کو تاریخی معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی سے فرق نہیں پڑتا وہ کیسے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں‘ عمران صاحب استعفا دیں گے تو عوام کو فرق ضرور محسوس ہوگا‘ انہیں اس تباہی سے نجات مل جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں