ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخلیل شہر میں اسرئیلی فوج کے حملے میں کئی فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع عروب مہاجر کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ عروب پناہ گزین کیمپ کی ہنگامی کمیٹی کے سربراہ عبدالحی جوابرا نے بتایا کہ قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بولااور اس کے اندر فوجی رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ صہیونی اقدامات فلسطینی نوجوان مشتعل ہوگئے اور مختلف مقامات پر قابض فوج کے ساتھ تصادم ہوا۔ قابض فوجیوں نے فلسطینیوں پرآنسو گیس کی شیلنگ کی ، جس کے باعث درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ جوابرہ نے مزید کہا کہ قابض فوج نے رات گئے کیمپ کے داخلی راستے پر واقع فوجی ٹاور پر آنسو گیس کی شیلنگ کی تیاری شروع کی،جس کے بعد دن بھر جھڑپوں اور تشدد کا سلسلہ جاری رہا۔ صہیونی فوج کی تیاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ اس نے کیمپ کے اندر چوکیاں تعمیر کرلی ہیں۔دوسری جانب یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ واضح رہے کہ یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں