ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار

شدید دھند کی وجہ سے ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 5گھنٹے  تاخیر کا شکارکے ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے  تاخیر کا شکار جبکہ عوام ایکسپریس 4 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ کراچی اور ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس اور گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی 39جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 35 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے گاڑیاں مزید لیٹ ہو سکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں