ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس حراست سے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم فرار

وفاقی پولیس کی حراست سے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ایف ایٹ کچہری بخشی خانہ سے فرار ہوا۔ جمعہ کو صبح اڈیالہ جیل سے ایف ایٹ کچہری ملزمان کو مجاز عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے ملزم کیخلاف تھانہ مارگلہ میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں