ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجرتنظیموں نے کراچی بچاؤ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

ملیر میں خواتین بلدیاتی بل کیخلاف دستخطی مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے کیمپوں میں موجود ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز سے ملحق 175 تاجرتنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے آج جماعت اسلامی کراچی کے تحت حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ہونے والے کراچی بچاؤ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے ،اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں معیشت اور تجارت کو برباد کر دیا ہے سڑکیں کھدی پڑی ہیں مارکیٹیں کچرا کنڈی بن چکی ہیں اور امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، اب حکومت سندھ بلدیاتی بل کے ذریعے مزید تباہی کے سامان کر رہی ہے جسے تاجر برادری مسترد کرتی ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں