ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا افغانستان کے لئے ایک ارب ریال امداد کا اعلان

سعودی عرب نے جنگ سے تباہ حال افغانستان کے لئے ایک ارب ریال امداد کا اعلان کیا ہے سعودی وزیر خارجہ
فیصل بن فرحان
السعود نے اس بات کا اعلان اسلام آباد میں‌ او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا.

سعودی وزیر خارجہ نے کہا بدترین اقتصادی حالات نے افغانستان میں نہ صرف ایک انسانی المیہ کو جنم دیا ہے بلکہ وہ مکمل
تباہی کی جانب بھی جا سکتے ہیں.

او آئی سی کی چھتری تلے ہم مل کر مشترکہ اقدام کر سکتے ہیں یہ بے شک ایک غیر معمولی اجلاس ہے جو کہ افغان عوام
کی تکالیف کے حل کے لیے بلایا گیا ہے پاکستان نے کم مدت میں اجلاس کو یقینی بنایا.

ان کا کہنا تھا افغان عوام کا اتحاد ہی ان کی سلامتی اور بیرونی مداخلت کے خاتمے کا حل ہے. ہماری تنظیم کو اس حوالے
سے مرکزی
کردار ادا کرنا چاہیے سعودی سلطنت نے مختلف طریقوں سے افغانستان امداد کی ہے اور اب بھی ہم افغانستان کے
لیے ایک ارب ریال
کا فنڈ فراہم کر رہے ہیں.

افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہو گا سعودی عرب افغانستان مین اقلیتوں کو نشانے بنانے
کی مذمت کرتا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں